محرم میں تعزیہ بنانا اور جملہ مراسم کرنا جیسے کھیل تماشہ کرنا ڈھول تاشہ بجانا ،محرم میں کالا وسبز کپڑا پہننا اور کسی کے نام کا بدھی کفن پہننا اور بھیک مانگنا ،غم منانا ، تیل مہندی وغیرہ نہ لگانا ، اس ماہ میں کوئی خوشی کا کام نہ کرنا محرم کی مجلسوں میں جانا نوحہ سننا ماتم کرنا وغیرہ کیساہے۔ جواب دینے کی زحمت فرمائیں ۔

دورحاضرہ میں تعزیہ داری کی جورسم ادا کی جاتی ہے وہ شرعاً ممنوع وناجائز ہیں ۔ نوحہ وماتم رافضیوں کا طریقہ ہے، محرم الحرام کا مہینہ بہت محترم ہے شریعت مطہرہ نے جن اعمال کی اجازت دی ہے اور اسے باعث اجروثواب قرار دیا ہے وہ یہ ہیں جیسے اہل وعیال کو اچھا کھانا کھلانا ،غریب و مسکین ویتیموں کی امداد واعانت کرنا، روزہ رکھنا ، شہیدانِ کربلا کے نام ایصال ثواب کرنا اور اگر مجلس میں شہادت کے صحیح واقعات پڑھے جائیں تواس میں شریک ہونا جائز ہے اسی سے استقامت علی الدین کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔اس کے علاوہ سارے رسوم جو غیرمہذب لوگ کرتے ہیں ، شریعت اس کی اجازت نہیں دیتی۔وھواعلم!

فتاویٰ ادارہ شریعہ 2

Post a Comment