عالم میں سب سے بہتر اور بڑھ کر شہادتِ کمالیہ اور اس کے مراتبِ عالیہ شہیدانِ کربلائے معلی خصوصاً حضرت سیدنا و امامنا امام حسین رضی اللہ تعالی عنہم اجمعین کو حاصل ہیں یا اور کسی کو؟
افضلیت اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام بھی شہید ہوئے ہیں اور مرتبۂ نبوت تمام مراتب سے بالا تر ہے۔ مقابلہ کی بحث ہی بیکار ہے۔ اس قدر جاننا کافی و وافی ہے کہ شہدائے کربلا کی شہادتیں نہایت اتم و اعلیٰ ہیں اور تمام عالمِ اسلام اس وقت سے آج تک ان صدموں سے تڑپ رہا ہے اور ان حضرات کے صبر و رضا کی مدح و ثنا کرتا ہے۔ احادیثِ کریمہ میں اس شہادت کی خبریں دی گئی ہیں ۔ واللہ تعالی اعلم
حبیب الفتاویٰ جلد 4
ایک تبصرہ شائع کریں