۱)
جب محرم شریف کی ۹؍ تاریخ کو چوک پر تعزیہ رکھتے ہیں اس وقت سے ۱۰؍ تاریخ
کو تعزیہ ٹھنڈا ہونے تک پائخ کھڑے رہتے ہیں تو اس درمیان میں فرض اور دیگر
ضروریات کا ادا کرنا لازم ہے یا نہیں؟ اور پائخ کا کھڑا ہونا کیسا ہے؟
(۲)محرم شریف کی پہلی تاریخ سے دس تاریخ تک مجلسیں قائم ہوتی ہیں جس میں
واقعہ کربلا کے ساتھ ساتھ حضور علیہ الصلاۃ والسلام و خلفائے راشدین کا بھی
ذکر ہوتا ہے۔ دریافت طلب یہ امر ہے کہ ختم مجلس کے موقع پر کھڑے ہو کر
سلام پڑھنا جائز ہے یا نہیں؟
الجواب: پیک بننا جسے عام لوگ پائک، پائخ
کھڑا ہونا کہتے ہیں یہ اور اس قسم کی دوسری چیزیں شریعت مطہرہ کے نزدیک سب
لغو، خرافات اور بدعات ہیں۔ فرض نیز دیگر ضروریات کا ادا کرنا لازم ہے اور
پھر اس کا کھڑے ہو کرپیشاب، پاخانہ کرنا اور نماز پڑھنا گناہ سخت گناہ ہے
ان لوگوں سے سیّدنا امام حسین رضی اللہ عنہ ہرگز ہرگز خوش نہیں، مسلمانوں
کو اس سے بچنا چاہئے کہ یہ سب خرافات شیوہ روافض ہیں ان سے تشبہہ کرنا من
تشبہ بقوم فھو منھم کے قبیل سے ہے (۲) محرم شریف کی مجالس کے ختم ہونے پر
مجالس ذکر میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرح کھڑے ہو کر صلوٰۃ و سلام
پڑھنا جائز اور مستحسن ہے۔ کما قال العلماء لاھل السنۃ۔ وھو تعالٰی اعلم
کتبہ: جلال الدین احمد الامجدی
فتاویٰ فیض الرسول جلد2
ایک تبصرہ شائع کریں