امام حسین کو ’’علیہ السلام ‘‘کہہ سکتے ہیں یا نہیں؟


مـسـئلـہ: ۲۵۶
جناب مفتی شرع متین سنیّت کے رہبر قبلہ کونین صاحب دارین از روئے شرع شریف کے بالا حکم عرضِ حال یہ ہے کہ یہاں پر کچھ مسلمان یہ کہتے ہیں کہ حضرت حسین کو شہید کربلا کہنا چاہیے اور کچھ لوگ کہتے ہیں ان کو علیہ السلام کہنا چاہیے۔
عرضِ حال یہ ہے کہ حضرت حسین کو ’’علیہ السلام ‘‘کہنا چاہیے یا نہیں ؟جواب سے مطلع فرمائیں۔
مستفتی: محمد واصل محلہ کوٹ پوسٹ قیون ضلع کوٹہ راجستھان
الجوابـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
’’علیہ السلام‘‘ خاص تحیت انبیاء و ملائکہ علیہم السلام ہے۔ غیر نبی کو علی سبیل الاستقلال علیہ السلام کہنا منع ہے ہاں نبی کی تبعیت میں کہنا جائز ہے، یوں کہا جائے علٰی جدہٖ وعلیہ السلام تو مضائقہ نہیں۔ واللہ تعالٰی اعلم۔

فتاویٰ تاج الشریعہ جلد 1

Post a Comment