کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین زید دعوٰی کرتاہے کہ میں سنی ہوں، اور امامت بھی کرتاہے دلدل کے آگے مرثیہ پڑھتاہوا کربلا تک گیا۔ ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھنی کیسی ہے؟
دلدل بدعت ہے اور یہ رائج مرثیے معصیت ہیں اور یہ ساختہ کربلا مجمع بدعات ہے، ایسا شخص فاسق ہے جب تک توبہ نہ کرے اسے امام بنانا گناہ ہے۔ غنیہ میں فتاوٰی حجہ سے ہے،
لوقد موا فاسقا یأثمون ۱؎
(اور لوگ اگر کسی فاسق کو امامت کے لئے آگے کریں تو گنہگارہوں گے۔ ت) واللہ تعالٰی اعلم۔
فتاویٰ رضویہ جلد 23
ایک تبصرہ شائع کریں