(۱) بعض سنت جماعت عشرہ ۱۰محرم الحرام کونہ تودن بھرروٹی پکاتے ہیں اور نہ جھاڑو دیتے ہیں کہتے ہیں کہ بعد دفن تعزیہ روٹی پکائی جائے گی۔
(۲) ان دس دن میں کپڑے نہیں اُتارتے ہیں۔
(۳) ماہ محرم میں بیاہ شادی نہیں کرتے ہیں۔
(۴) ان ایّام میں سوائے امام حسن وامام حسین رضی اللہ تعالٰی عنہ کے کسی کی نیازفاتحہ نہیں دلاتے ہیں،آیا یہ جائز ہے یانہیں؟
الجواب : پہلی تینوں باتیں سوگ ہیں اورسوگ حرام ہے،اور چوتھی بات جہالت ہے ہرمہینہ ہرتاریخ میں ہرولی کی نیاز اورہرمسلمان کی فاتحہ ہوسکتی ہے۔ واللہ تعالٰی اعلم
فتاویٰ رضویہ جلد 24

Post a Comment