اگر حج کا احرام باندھتے وقت عورت کوحیض آ گیا تو وہ کیا کرے؟ اور مکہ معظمہ سے روانگی کے وقت اگر حیض آ جائے تو عورت کو طواف رخصت کے بارے میں کیا حکم ہے؟

 بینوا توجروا
الجواب:اگر حج کا احرام باندھتے وقت عورت کو حیض آیا تو وہ غسل کر کے احرام باندھے اور طواف وسعی کے علاوہ حج کے سارے ارکان ادا کرے جیسا کہ شامی جلد دوم ص ۱۹۰ میں ہے: لو حاضت قبل الاحرام اغتسلت واحرمت وشہدت جمیع المناسک الالطواف والسعی ۱ھ۔ اور مکہ معظمہ سے روانگی کے وقت عورتیں حیض یا نفاس میں مبتلا ہوں تو طواف رخصت نہ کریں بلکہ مسجد سے باہر دروازہ پر کھڑی ہو کر دعا کریں اور نہایت دردو غم کے ساتھ کعبہ شریف کو الوداع کہیں (حج وزیارت للامجدی‘ ص۸۴) اور طواف کے چھوٹ جانے کے سبب ان پر کچھ لازم نہیں جیسا کہ ہدایہ جلد اوّل ص ۲۴۵ پر ہے: ان حاضت بعد
الوقوف وطواف الزیارۃ انصرفت من مکۃ ولا شیٔ علیہ لطواف الصدر اھ۔ ھٰذا ماعندی 

Post a Comment