کچھوچھہ شریف میں حضرت مخدوم اشرف کے آستانہ کے بغل میں جو پانی جمع رہتا ہے لوگ اس میں وضو و غسل کرتے ہیں اس کا پینا اور وضو و غسل کرنا جائز ہے یا نہیں
غسل اور وضو کا پانی ماء مستعمل ہے اور طاہر غیر مطہر ہے نجس نہیں اگر حوض میں گر گیا حوض ناپاک نہیں ہوگا جب خود ناپاک نہیں تو دوسرے کو کیا ناپاک کرے گا اور حوض جب دہ دردہ ہو تو نجاست گرنے سے بھی ناپاک نہ ہوگا اور حضرت مخدوم اشرف کے آستانہ عالیہ کے بغل میں جو پانی جمع رہتا ہے وہ دہ در دہ سے کہیں زیادہ ہے لہذا جہاں نجاست کی وجہ سے رنگ،بویامزہ نہ بدلا ہو وہاں کے پانی سے وضو غسل کرنا اور اس کا پینا بھی جائز ہے
ایک تبصرہ شائع کریں