کپڑا دھلنے سے مقصود اسے صاف کرنا ہے اور عموماً پاک پانی و صابن  سے کپڑے کا میل دور ہوکر کپڑا صاف ہو جاتا ہے،لہذا کپڑا پاک پانی سے اس طرح دھوئے کہ وہ صاف ہو جائے اور پھٹے نہ کمزور ہو پانی کا استعمال بھی ضرورت سے زیادہ نہ ہو۔بعض کپڑوں کی دھلائی کے لئے پٹرول کی ضرورت ہوتی ہے،یہ بھی جائز ہے 

نجس کپڑا پاک کرنے اک طریقہ یہ ہے کہ نجاست مرئیہ لگی ہو تو اسے زائل کر دیں اگر ایک مرتبہ میں زائل ہو جائے تو ایک ہی مرتبہ دھوئے ورنی تین بار یا اس سے زیادہ کی ضرورت ہو تو تین بار یا زیادہ دھوئے

اور اگر نجاست غیر مرئیہ ہے اور نچوڑنے کے قابل ہے تو تین بار دھوئے اور ہر بار نچوڑے اور نچوڑنے کی حد یہ ہے کہ اگر پھر ںچوڑے تو قطرہ نہ ٹپکے اور اس میں خود اس کی قوت کا اعتبار ہے اور اگر دوسرا جو زیادہ قوی ہے کہ اس کہ اس کے نچوڑنے سے قطرہ ٹپکے گا تو قوی کے لئے کپڑا پاک


نہ ہوگا اور کمزور کے لئے پاک ہو گیا

Post a Comment