جو شخص قرآن وحدیث سے بے بہرہ ہے اس کی پیروی مت کرو ورنہ گمراہ ہو جاؤ گے
 
آگ بیشک ان لوگوں کے لیے عذاب ہے جو خدا کو نہیں پہچانتے لیکن خدا شناس لوگ آگ کے واسطے عذاب ہوں گے
جس نے اللہ کے خوف سے خواہشات نفس کو ترک کیا وہ واصل حق ہوا
اللہ کے زیادہ قریب وہ ہے جو لوگوں کے کام آتا ہے اور خوش خلق ہے
ساری کوششیں اور ریاضتیں کرکے بھی نظر اس کے فضل پر رکھنی چاہئیے نہ کہ اعمال پر کیونکہ اعمال کے اخلاص اور قبولیت کا کچھ پتہ نہیں ہے
متکبر کو خدا کے لیے راہ نہیں ملتی
وہ شخص حق تعالیٰ سے دور ہے جو فخر و غرور سے اپنا کام اشارہ و کنایہ سے چلاتا ہے  اور وہ شخص خدا کےنزدیک ہے جو اس کی مخلوق کے کام آتا ہے اور اس کی تکالیف خود برداشت کرتا ہے
اگر ساری عمر میں مجھ سے ایک کلمہ خیر بھی  حق کے لیے نکل جائے پھر کوئ خوف نہیں ہے
یاد رکھو تمہارا گناہ تمہیں اتنا نقصان نہیں پہنچائے گا جتنا کہ تمہارا کسی مسلمان کو ذلیل کرنا
خدا سے غفلت عذاب کا باعث ہوگی
 نیکوں  کی صحبت کار نیک سے بہتر ہے اور بدوں کی صحبت کار بد سے بد تر ہے

Post a Comment