حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ ، قَالَ : حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ أَبِي مُزَرِّدٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ يَسَارٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : خَلَقَ اللَّهُ الْخَلْقَ ، فَلَمَّا فَرَغَ مِنْهُ قَامَتِ الرَّحِمُ ، فَأَخَذَتْ بِحَقْوِ الرَّحْمَنِ ، فَقَالَ لَهُ : مَهْ ، قَالَتْ : هَذَا مَقَامُ الْعَائِذِ بِكَ مِنَ الْقَطِيعَةِ ، قَالَ : أَلَا تَرْضَيْنَ أَنْ أَصِلَ مَنْ وَصَلَكِ وَأَقْطَعَ مَنْ قَطَعَكِ ؟ قَالَتْ : بَلَى يَا رَبِّ ، قَالَ : فَذَاكِ ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : اقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ : فَهَلْ عَسَيْتُمْ إِنْ تَوَلَّيْتُمْ أَنْ تُفْسِدُوا فِي الأَرْضِ وَتُقَطِّعُوا أَرْحَامَكُمْ سورة محمد آية 22 .
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ تعالیٰ نے مخلوق پیدا فرمایا تو صلہ رحمی نے کھڑے ہو کر پروردگار عالم کا دامن رحمت تھام لیا اور عرض گزار ہوا میں اس لیے تیری پناہی چاہتا ہوں تاکہ مجھے کوئ قطع نہ کر سکے ارشاد ہوا کہ کیا تو اس پر راضی نہیں ہے کہ میں اس سے ملوں جو تجھے ملائے اور میں اسے توڑ دوں جو تجھے توڑے اور کاٹے۔ اس نے کہا اے رب کیوں نہیں؟ پھر ارشاد ہوا کہ بس تیرے ساتھ یہی ہوگا اس واقعہ کو بیان کرنے کے بعد فرمایا کہ اگر تم لوگ چاہو تو یہ آیت پاک پڑھ لو «فهل عسيتم إن توليتم أن تفسدوا في الأرض وتقطعوا أرحامكم» تو کیا تمہارے یہ لچھن(انداز) نظر آ تے ہیں کہ اگر تمہیں حکومت ملے تو زمین میں فساد پھیلاؤ اور اپنے رشتے کاٹ دو یہ وہ لوگ ہیں جن پر اللہ نے لعنت کی اور انہیں حق سے بہرا کر دیا اور انکی آنکھیں پھوڑ دیں
ایک تبصرہ شائع کریں