عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ يَهُودِيًّا رَضَّ رَأْسَ جَارِيَةٍ بَيْنَ حَجَرَيْنِ ، فَقِيلَ لَهَا : مَنْ فَعَلَ بِكِ أَفُلَانٌ ، أَوْ فُلَانٌ حَتَّى سُمِّيَ الْيَهُودِيُّ ، فَأَوْمَأَتْ بِرَأْسِهَا ، فَجِيءَ بِهِ ، فَلَمْ يَزَلْ حَتَّى اعْتَرَفَ فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرُضَّ رَأْسُهُ بِالْحِجَارَةِ .
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک زمانہ میں کسی یہودی نے ایک لڑکی پر ظلم کیا یعنی جو زیورات اس نے پہنے تھے وہ چھین لیا اور پتھر سے اس کا سر کچل دیا 
گھر والے اس کو لے کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور اس وقت جب کہ وہ لڑکی زندگی کے آخری مرحلوں میں جا چکی تھی حضور نے اس لڑکی سے پوچھا ایسا کس نے کیا ہے ؟کیا فلاں آدمی نے کیا ہے؟یا فلاں نے کیا ہے؟اس طرح باری باری ہر ایک نام لیا جب مارنے والے یہودی کا نام آیا تو لڑکی نے اپنے سر کے اشارے سے ہاں کہا اس یہودی کو بلایا گیا اور جب اس سے پوچھا گیا اس نے اپنے جرم کا اقرار کر لیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس یہودی کا سر بھی پتھر سے کچل دو

Post a Comment