حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد میں جس دن حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا انتقال ہوا اس دن سورج میں گہن لگ گیا کچھ لوگوں نے کہا کہ حضرت ابراہیم کی وفات کی وجہ سے سورج میں گہن لگا ہے اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورج اور چاند میں کسی کی موت یا پیدائش کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا جب تم لوگ گہن لگا دیکھو تو نماز پڑھو اور اللہ سے دعاء کرو
عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ حَدَّثَهُ ، عَنِ أَبِيهِ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا ، أَنَّهُ كَانَ يُخْبِرُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لَا يَخْسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ وَلَا لِحَيَاتِهِ وَلَكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللَّهِ ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهَا فَصَلُّوا .
ایک تبصرہ شائع کریں