نْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : بَيْنَا رَجُلٌ يَمْشِي فَاشْتَدَّ عَلَيْهِ الْعَطَشُ ، فَنَزَلَ بِئْرًا فَشَرِبَ مِنْهَا ، ثُمَّ خَرَجَ ، فَإِذَا هُوَ بِكَلْبٍ يَلْهَثُ يَأْكُلُ الثَّرَى مِنَ الْعَطَشِ ، فَقَالَ : لَقَدْ بَلَغَ هَذَا مِثْلُ الَّذِي بَلَغَ بِي ، فَمَلَأَ خُفَّهُ ، ثُمَّ أَمْسَكَهُ بِفِيهِ ، ثُمَّ رَقِيَ ، فَسَقَى الْكَلْبَ ، فَشَكَرَ اللَّهُ لَهُ ، فَغَفَرَ لَهُ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَإِنَّ لَنَا فِي الْبَهَائِمِ أَجْرًا ، قَالَ : فِي كُلِّ كَبِدٍ رَطْبَةٍ أَجْرٌ .
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایاکہ ایک آدمی کہیں چلا جارہا تھا جب سے پیاس لگی تو ایک کنویں میں اتر کر پانی پیا جب کنواں سے باہر آیا تو اس نے دیکھا ایک کتا ہانپ رہا ہے اور پیاس کی وجہ سے کیچڑ چاٹ رہا ہے اس نے سوچا اس کتے کو بھی ویسے ہی پیاس لگی ہوگی جیسی پیاس مجھے لگی تھی اس نے موزہ نکالا اس میں پانی بھرا اور منھ میں لے کر اوپر چڑھا اور کتے کو پانی پلایا
لوگوں نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا جانوروں میں بھی ہمارے لیے اجرو ثواب ہے؟ حضور نے فرمایا ہر ایک جاندار میں ثواب ہے

Post a Comment