حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ أَبَاهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : مَا اسْمُكَ ؟ قَالَ : حَزْنٌ قَالَ : أَنْتَ سَهْلٌ قَالَ : لَا أُغَيِّرُ اسْمًا سَمَّانِيهِ أَبِي قَالَ ابْنُ الْمُسَيَّبِ : فَمَا زَالَتِ الْحُزُونَةُ فِينَا بَعْدُ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، وَمَحْمُودٌ هُوَ ابْنُ غَيْلانَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنِ ابْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ جَدِّهِ ، بِهَذَا .
حضرت عبد الحمید بن جبیر کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن مسیّب رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ کے پاس بیٹھا ہوا تھاتو انہوں نے مجھے اپنے داداکا ایک واقعہ سنایا کہ ان کا نام حزن تھا ایک مرتبہ جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو حضور نے دریافت فرمایا تمہارا نام کیا ہے انہوں نے کہا میرا نام حزن ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا نام حزن نہیں بلکہ سہل ہے میرے دادا نے کہا میں اس نام کو تبدیل نہیں کروں گا جو میرے والد صاحب نے رکھا ہے حضرت ابن مسیّب رحمۃ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ فرماتے ہیں اس کے بعد حزن وملال نے ہمارے گھر میں ڈیرہ ڈال دیا ہے

Post a Comment