نْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ :    كَانَتْ امْرَأَتَانِ مَعَهُمَا ابْنَاهُمَا جَاءَ الذِّئْبُ فَذَهَبَ بِابْنِ إِحْدَاهُمَا ، فَقَالَتْ لِصَاحِبَتِهَا : إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ ، وَقَالَتِ الْأُخْرَى إِنَّمَا ذَهَبَ بِابْنِكِ ، فَتَحَاكَمَتَا إِلَى دَاوُدَ عَلَيْهِ السَّلَام ، فَقَضَى بِهِ لِلْكُبْرَى ، فَخَرَجَتَا عَلَى سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ عَلَيْهِمَا السَّلَام فَأَخْبَرَتَاهُ ، فَقَالَ : ائْتُونِي بِالسِّكِّينِ أَشُقُّهُ بَيْنَهُمَا ، فَقَالَتِ الصُّغْرَى : لَا تَفْعَلْ يَرْحَمُكَ اللَّهُ هُوَ ابْنُهَا ، فَقَضَى بِهِ لِلصُّغْرَى    قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ : وَاللَّهِ إِنْ سَمِعْتُ بِالسِّكِّينِ قَطُّ إِلَّا يَوْمَئِذٍ وَمَا كُنَّا نَقُولُ إِلَّا الْمُدْيَةَ .
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا  دوعورتیں تھیں ان میں سے ہر ایک کے پاس بیٹا موجود تھا اتفاق سے بھیڑیا آیا اور ان میں سے ایک کے بچّے کو اٹھا کر لے گیا اب ان میں سے ہر ایک عورت یہی  کہتی تھی  کہ وہ اس کے بیٹا کو اٹھا کر لے گیا ہے پھر وہ  دونوں اپنا مقدمہ لے کر حضرت داؤد علیہ السلام کے پاس حاضر ہوئیں آپ نے بڑی عورت کے حق میں فیصلہ فرما دیا با ہر نکلیں تو حضرت سلیمان علیہ السلام سے ملاقات ہوئی انہوں نے نے اپنا پورا واقعہ بتایا آپ نے کہا ایک بھری لے کر آؤ میں اسے تمہارے درمیان تقسیم کر دوں چھوٹی عورت نے عرض کیا اللہ تعالیٰ آپ پر رحم فرمائے آپ اسے چھری سے نہ کاٹیں یہ اسی کا بیٹا ہے حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس چھوٹی عورت کے حق میں فیصلہ دے دیا

Post a Comment