عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : اشْتَرَى رَجُلٌ مِنْ رَجُلٍ عَقَارًا لَهُ فَوَجَدَ الرَّجُلُ الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ فِي عَقَارِهِ جَرَّةً فِيهَا ذَهَبٌ ، فَقَالَ لَهُ : الَّذِي اشْتَرَى الْعَقَارَ خُذْ ذَهَبَكَ مِنِّي إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الْأَرْضَ وَلَمْ أَبْتَعْ مِنْكَ الذَّهَبَ ، وَقَالَ : الَّذِي لَهُ الْأَرْضُ إِنَّمَا بِعْتُكَ الْأَرْضَ وَمَا فِيهَا فَتَحَاكَمَا إِلَى رَجُلٍ ، فَقَالَ : الَّذِي تَحَاكَمَا إِلَيْهِ أَلَكُمَا وَلَدٌ ، قَالَ : أَحَدُهُمَا لِي غُلَامٌ ، وَقَالَ : الْآخَرُ لِي جَارِيَةٌ ، قَالَ : أَنْكِحُوا الْغُلَامَ الْجَارِيَةَ وَأَنْفِقُوا عَلَى أَنْفُسِهِمَا مِنْهُ وَتَصَدَّقَا .
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کسی آدمی نے دوسرے سےایک زمین خریدی،حسن اتفاق خریدنے والے نے زمین میں سونے سے بھرا ہوا ایک گھڑا پایا وہ زمین بیچنے والے کے پاس گیا اور کہا میں نے آپ سے صرف زمین خریدی تھی اور اب اس زمین سے یہ سونا سے بھرا ہوا گھڑا ملا ہے جو آپ کا ہے اس لیے آپ اس مال کو رکھ لیں
زمین بیچنے والے نے کہا میں نے آپ کو زمین اور اس میں پائ جانے والی ہر چیز کو آپ کے ہاتھوں فروخت کیا ہے اس لیے زمین اور اس زمین سے حاصل شدہ مال کے حقدار بھی آپ ہی ہیں آخرکار ان دونوں نے اس بات کے فیصلے کے لیے ایک آدمی کو اپنا فیصل مقرر کیا انصاف کرنے والے آدمی نے ان دونوں سے پوچھا کیا آ پ دونوں اولاد والے ہو؟ایک نے کہا میرا ایک لڑکا ہے دوسرے نے کہا میری ایک بیٹی ہے انصاف کرنے والے نے کہا ان دونوں کا ایک دوسرے سے نکاح کر دو اور یہ۔سونا ان پرخرچ کرو اور باقی جو بچے اسے خیرات کر دو

Post a Comment