حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک فوجی دستی روانہ کیا تھااور اس دستہ کا امیر انصار کے ایک آدمی کو مقرر کیا تھا(اتفاق سے وہ امیر اپنے فوجیوں پر کسی وجہ سے نا راضی ہو گیا)اس نے آگ بھڑکائی اور کہا تم لوگ اس آگ میں داخل ہو جاؤ
ان لوگوں نے جب اس آگ میں داخل ہونے کا ارادہ کیا تو ایک دوسرے سے کہنے لگے کہ اسی آگ سے بچنے کے لیۓ ہی تو ہم لوگوں نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا اتباع کیا ہے پھر ہم اس آگ میں کیوں داخل ہوں(ابھی وہ اسی الجھن میں تھے کی آگ بجھ گئی اور امیر کا حصہ بھی ٹھنڈا ہو گیا)جب یہ لوگ واپس ہوئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات کا تذکرہ کیا تو آپ نے فرمایا وہ لوگ جنہوں نے آگ میں داخل ہو نے کا ارادہ کیا تھا اگر اس آگ میں داخل ہوجاتے تو قیامت تک اس سے باہر نہیں نکل پاتے نافرمانی میں کسی کی اطاعت جائز نہیں ہے فرمانبرداری صرف نیک کاموں میں ہے
، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ ، جَيْشًا وَأَمَّرَ عَلَيْهِمْ رَجُلًا ، فَأَوْقَدَ نَارًا ، وَقَالَ : ادْخُلُوهَا فَأَرَادُوا أَنْ يَدْخُلُوهَا ، وَقَالَ آخَرُونَ : إِنَّمَا فَرَرْنَا مِنْهَا ، فَذَكَرُوا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ لِلَّذِينَ أَرَادُوا أَنْ يَدْخُلُوهَا : لَوْ دَخَلُوهَا لَمْ يَزَالُوا فِيهَا إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ ، وَقَالَ لِلْآخَرِينَ : لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةٍ ، إِنَّمَا الطَّاعَةُ فِي الْمَعْرُوفِ .

Post a Comment