حضرت امام جعفر
ہمارا دین سراسر ادب ہے جو اسے ملحوظ رکھے گافلاح پاۓ گا جس نے ادب چھوڑا بے نصیب رہا
فاسق کی برائ کرنا غیبت نہیں
خندہ روئ سے پیش آنا سب سے پہلی نیکی ہے
گناہ وہی کرتا ہے جسے گناہ کے عذاب کی پرواہ نہیں
میزان عمل کو خیرات اور احسان سے بھاری کرو
مصائب کا مقابلہ صبر سے کرواور نعمت کی حفاظت شکر سے
ادب بہترین کمالات اور سخاوت بہترین عبادت
اگر تو کسی پر احسان کرے تو بھول جا جو تجھ پر احسان کرے اسے یاد رکھ
عبادت پر ناز کرنے والا گناہ گار ہےاور گناہ پر عزر کرنےاور نادم ہونے والا قابل عفو فرمابردار ہے
عبادت بغیر توبہ کے صحیح نہیں کیوں کہ خدا نے عبادت کو توبہ پر مقدم رکھا ہے
پانچ شخصوں سے پرہیز رکھو
جھوٹ بولنے والے سے، احمق سے،بخیل سے،بزدل سے، حریص سے
چار چیزوں میں شریف انسان عار نہیں سمجھتا
باپ کی تعظیم کرنے کے لیے اپنی جگہ سے اٹھنے میں
مہمان کی خدمت کرنے میں
استاد کی خدمت و عزت کرنے میں
کسب حلال اور حصول دین کی مشقت اٹھانے میں
جو شخص تین چیزوں کو دوست رکھتا ہے شیطان اور دوزخ اس کی گردن پر سوار ہوتا ہے
لذیذ کھانا کھا تاکہ خوب پیٹ بھرے،
لباس فاخرہ زیب تن کرنا ،دولت مند غافلوں کی مجلس میں بیٹھنا
سلامتی تنہائی میں ہے کہ اللہ کا ذکر اس کا ہم نشیں ہو

ایک تبصرہ شائع کریں