مغرب کا وقت
سورج ڈوبنے کے بعد سے مغرب کا وقت شروع ہو جاتا ہےاور شفق غائب ہونے تک رہتا ہے شفق سے مراد وہ سپیدی ہے جو سورج ڈوبنے کی سرخی کے بعد پچھم میں صبح صادق کی سپیدی کی طرح اتر دکھن میں پھیلی رہتی ہے مغرب کے وقت کی لمبائ ہمارے دیار میں کم سے کم سوا گھنٹہ اور زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ گھنٹہ تقریباً ہوا کرتی ہے اور ہر روز جتنا لمبا وقت فجر کا ہوتا ہے اتنا ہی لمبا مغرب کا وقت بھی ہوتا ہے
ایک تبصرہ شائع کریں