قالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ :    يُؤْتَى بِالْمَوْتِ كَهَيْئَةِ كَبْشٍ أَمْلَحَ ، فَيُنَادِي مُنَادٍ : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ ، فَيَقُولُ : هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا ؟ فَيَقُولُونَ : نَعَمْ ، هَذَا الْمَوْتُ وَكُلُّهُمْ قَدْ رَآهُ ، ثُمَّ يُنَادِي : يَا أَهْلَ النَّارِ ، فَيَشْرَئِبُّونَ وَيَنْظُرُونَ ، فَيَقُولُ : هَلْ تَعْرِفُونَ هَذَا ؟ فَيَقُولُونَ : نَعَمْ ، هَذَا الْمَوْتُ وَكُلُّهُمْ قَدْ رَآهُ ، فَيُذْبَحُ ، ثُمَّ يَقُولُ : يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ ، خُلُودٌ فَلَا مَوْتَ ، وَيَا أَهْلَ النَّارِ : خُلُودٌ فَلَا مَوْتَ ، ثُمَّ قَرَأَ وَأَنْذِرْهُمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الأَمْرُ وَهُمْ فِي غَفْلَةٍ سورة مريم آية 39 وَهَؤُلَاءِ فِي غَفْلَةٍ أَهْلُ الدُّنْيَا وَهُمْ لا يُؤْمِنُونَ سورة مريم آية 39
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت میں موت کو چتکبرے مینڈھے کی شکل میں لایا جاۓ گا پھر ایک پکارنے والا پکارے گا اے جنت والو تو وہ سر اٹھا کر دیکھیں گےمنادی ان سے کہے گا کیا تم لوگ اس کو پہچانتے ہو؟وہ سب کہیں گے ہاں،ہم اسے پہچانتے ہیں یہ موت ہے یہاں تک جب اسے دیکھ لیں گے تو پھر منادی پکارے گا اے جہنم والو تو وہ سب سر اٹھائیں گے منادی کہے گا اسے پہچانتے ہو ؟وہ کہیں گے ہاں یہ موت ہے اور جب اس نے دیکھ لیا ہوگا  تو وہ ذبح کیا جاۓ گا پھر منادی کہے گا اے جنت والو تم ہمیشہ رہنے والے ہو تمہارے  لیے موت نہیں ہے اور اے جہنم والو تم بھی ہمیشہ رہنے والے ہو تمہارے لیے بھی موت نہیں ہے پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی,اور انہیں ڈر سناؤ پچھتاوے کے دن کا جب فیصلہ ہو چکے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور نہیں مانتے

Post a Comment