حضرت عمر بن ابو سلمہ رضی اللہ عنہ جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کفالت میں پرورش پا رہے تھے وہ فرماتے ہیں کہ بچپن میں جب میں کھانا کھانے کے لیے بیٹھتا تو ایک طرف سے نہیں کھاتا تھا میرا ہاتھ برتن کے ہر طرف چلا کرتا تھا ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا اے بچے بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم پڑھ کر داہنے ہاتھ سے کھاؤ اور اپنے سامنے سے کھایا کرو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان کے بعد میں ہمیشہ اسی طریقہ سے کھانا کھاتا رہا
، أَنَّهُ سَمِعَ عُمَرَ بْنَ أَبِي سَلَمَةَ ، يَقُولُ : كُنْتُ غُلَامًا فِي حَجْرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَكَانَتْ يَدِي تَطِيشُ فِي الصَّحْفَةِ ، فَقَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَا غُلَامُ ، سَمِّ اللَّهَ وَكُلْ بِيَمِينِكَ وَكُلْ مِمَّا يَلِيكَ ، فَمَا زَالَتْ تِلْكَ طِعْمَتِي بَعْدُ .
ایک تبصرہ شائع کریں