دن رات میں کل پانچ نمازیں فرض ہے فجر،ظہر ،عصر ،مغرب۔عشاء
ان پانچ نمازوں کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے وقت مقرر ہے۔اور جس نماز کا جو وقت مقرر ہے اس نماز کو اسی وقت میں پڑھنا فرض ہے وقت نکل جانے کے بعد نماز قضا ہو جاتی ہے
-فجر کا وقت- صبح صادق سے شروع ہو کر سورج نکلنے تک ہے اس درمیان میں جب چاہیں فجر کی نماز پڑھ لیں لیکن مستحب یہ ہے کہ فجر کی نماز اتنا اُجالا ہو جانے کے بعد پڑھیں ،کہ مسجد کے نمازی ایک دوسرے کو دیکھ کر پہچان لیں
صبح صادق ایک روشنی ہے جو سورج نکلنے سے پہلے آسمان کے پوربی کناروں میں ظاہر ہوتی ہے ، یہاں تک کہ رفتہ رفتہ(دھیرے) یہ روشنی پورے آسمان میں پھیل جاتی ہے اور اجالا ہو جاتا ہے۔صبح صادق کی روشنی ظاہر ہوتے ہی سحری کا وقت ختم ہو جاتا ہے اور نماز فجر کا وقت شروع ہو جاتا ہے صبح صادق جاڑوں میں تقریباً سوا گھنٹہ اور گرمیوں میں ڈیڑھ گھنٹہ سورج نکلنے سے پہلے ظاہر ہوتی ہے
نوٹ عورتوں کے لے فجر کی نماز اول وقت میں مستحب ہے اور باقی نمازوں میں بہتر ہے کہ مردوں کی جماعت کا انتظار کریں
ایک تبصرہ شائع کریں