ایمان اس کا نام ہے کہ خدائے واحد کو دل سے پہچانے اور زبان سے اقرار کرے۔حکم شرع پر عمل کرے
مقدمات کا جلد تصفیہ کرنا چاہئے تاکہ دعویٰ کرنے والا دیر کے سبب کہیں اپنے دعویٰ سے مجبوراً دستبردار نہ ہو جائے۔طمع کرنامفلسی،بے غرض ہونا امیری اور بدلہ نہ چاہنا صبر ہے
ظالموں کو معاف کرنا مظلوموں پر ظلم ہے
جب حلال اور حرام ہو جائیں تو حرام غالب ہوتا ہے چاہے وہ تھوڑا سا ہی ہو
عزت دنیا مال سے ہے اور عزت آخرت اعمال سے ہے
نیکی کے عوض نیکی حق ادائیگی ہے اور بدی کے عوض نیکی احسان ہے
جو شخص راز چھپاتا ہے اس کا راز اس کے ہاتھ میں ہے
لوگوں کی فکر میں اپنے آ پ کو نہ بھول جاؤ
مجھے سائل کے سوال سے اس کی عقل کا اندازہ ہو جاتا ہے
جہاد سمندر ہیں اور سب اچھے کام اس کے مقابلہ میں قطرے ہیں
دعا کے بعد ہاتھوں کا منہ پر پھیر لینا مسنون ہے
ایک شخص حدیث بیان کرے اور لوگ اس پر عمل کریں تو بیان کرنے والے کو ان سب کے برابر ثواب ہوتا ہے
اپنے نفسوں سے حساب کر لیا کرو پیشتر اس سےکہ تم سے حساب لیا جاۓ
اپنے مسلمان بھائی کی بات کا جب تک تمھیں کوئ اچھا پہلو نظر آ وے تو اسے شرارت نہ سمجھو
تین چیزیں تیری دوستی کو تیرے بھائی کے دل میں پختہ کر سکتی ہیں
1جب وہ تیرے سامنے آ ۓ تو تو سلام کرنے میں پہل کر
2 اس کو پسندیدہ نام سے بلایا کر
3جب وہ تیرےپاس آۓتو اپنی مجلس میں اس کے لیے جگہ فراخ کر دیا کر
اگر دنیا میں تین باتیں نہ ہوں تو زندگی سے موت بہتر ہے
اوّل۔ جہاد کے لیے سفر کرنا
دوم۔اللہ کے واسطے سجدہ میں پیشانی رکھنا
سوم۔ان لوگوں کی ہمنشینی کرنا جو عمدہ کلام سن کر اسپر عمل کرتے ہیں
طلب رزق میں کبھی کاہلی نہیں کرو۔آسمان سے سونا چاندی برس نہیں سکتا
اپنے اعمال سے خدا کی خوشنودی چاہا کرو
ہر بات میں متوسط درجے رکھو

ایک تبصرہ شائع کریں