السلام علیکم ورحمتہ اللہ تعالیٰ وبرکاتہ

نبی کے کرم سے یہ رحمت کی شب ہے💐
ہمیں ہے ملی جو یہ راحت کی شب ہے💐

اللہ تبارک وتعالیٰ رحمن ورحیم ہے
وہ قہار جبار بھی ہے گناہوں پر پکڑ فرمانے والا بھی ہے لیکن اس کی رحمت اپنے گناہگار بندوں پر بے انتہا ہے اسکی رحمت غالب ہے اسکے قہر پر اسکی رحمت گنہگار بندوں کو تلاش کرتی پھرتی ہےاور مجرموں کو اپنے آغوش کرم میں سمیٹ لیتی ہے اور بڑے بڑے خطاکاروں کے گناہ کو آب رحمت سے دھو ڈالتی ہے اُسکی رحمت و مغرفت کا سلسلہ قیامت تک جاری رہےگا

چند مخصوص سا عتیں ایسی بھی ہیں جن میں رحمت الہٰی اپنے شباب پر ہوتی ہے اور بندہ کے لے وہ سا عتیں بڑی قیمتی ہوتی ہیں

شب براءت وہ مبارک رات ہے جس میں انوار الہیٰ کی برسات ہوا کرتی ہے اس رات میں بندوں کی مغفرت کا اعلان ہوتا ہے
اللہ تعالیٰ نے یہ مبارک رات جو ہم سب کو عطاء کی ہے اس کا بہت بڑا کرم ہے
حدیث پاک میں اس رات کی بڑی فضیلت آی ہے

 حضرت علی سے مروی ہے کہ حضور نے ارشاد فرمایا جب شعبان کی پندرہویں شب آے تو اس میں نماز پڑھو اور دن میں روزہ رکھو کیوں کی اللہ تعالیٰ آسمان دنیا کی طرف خاص توجہ فرماتا ہے اور بندہ سے یوں خطاب فرماتا ہے کہ ہے کوی گناہوں سے معافی مانگ نے والا کی میں اسے معاف کروں؟ہے کوی رزق طلب کرنے والا کہ میں اسے رزق سے مالا مال کر دوں؟ہے کوی مصیبت کا مارا کی میں اسے نجات دوں؟اور یہ سلسلہ صبح تک جاری رہتا ہے
📗(سنن ابن ماجہ۴۴۴/۱,شعب الایمان ۳۷۸/۳)

 رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر کسی نے ایک دن نفل روزہ رکھا اور زمین بھر اسے سونا دیا جاے جب بھی اس کا ثواب پورا نہ ہوگا اس کا ثواب تو قیامت کے دن ہی ملے گا
📗(بہار شریعت۵ صفحہ۹۵)

یعنی شب براءت میں اللہ پاک ہمیں اپنی طرف بلاتا ہے مغفرت، رزق دینے کا وعدہ فرماتا ہے مصیبت سے نجات کی خوشخبری سناتا ہے پر افسوس ہم اس پر عمل نہیں کرتے کتنی محرومی کی بات ہے اللہ نے آپ کو زندگی بخشی ہے تو اس موقع سے فایدہ اٹھا یں نماز روزہ توبہ و استغفار کا اہتمام کریں

پندرہویں شعبان کو اکثر مسلما نوں کے گھروں میں حلوہ بنتا ہے اگر حلوہ بنایں تو اپنے پڑوسیوں کو بھی دیں جو غریب محتاج ہیں انکو حلوہ کے علاؤہ کچھ خیرات بھی دیں اپنے گھر کے مرحومین کو ایصال ثواب کریں
ارواح اپنے عزیزوں کی جانب سے ایصال ثواب کا تحفہ پا کر خوش ہوتے ہیں

 بخاری شریف کی حدیث کے مطابق حلوہ کھانا رسول اکرم سنت متواتر اور سنت عادویہ دونوں پر عمل ہے
📗(بخاری شریف جلد دوم صفحہ ۸۱۷)

 جبکہ حلوہ کھلانے کے متعلق اللہ کے حبیب ہمارے نبی کا فرمان ہےجس نے اپنے مسلمان بھائی کو میٹھا لقمہ کھلایا اس کو اللہ پاک حشر کی تکلیف سے محفوظ رکھے گا
📘(شرح الصدور)

اس سے پتا چلا حلوہ بنانا کھلانا سب جایز و مستحسن کام ہیں

 مشہور تابعی حضرت وہب بن منبہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان ہے بیری کے سات پتے لیکر دو پتھروں کے درمیان رگڑ کر پیس لیں بس بس پھر اس مکسچر کو کسی برتن یا پیالہ میں ڈال کر تھوڑا پانی ملا لیں اور ایک مرتبہ آیتہ الکرسی پڑھ کر دم کریں اور تین گھونٹ پی لیں پھر بقیہ غسل کے لیے تیار پانی میں ملا لیں اور اسی پانی سے غسل کریں اس سے جادو دور ہوگا خاص کر زوجیت میں دوری ختم ہوگی
📗( فتح الباری ۱۰/۲۳۳)

📍نوٹ ۔۔پانی صاف جگہ گرایں

جہاں تک ہو سکے نفل نمازیں پڑھیں، بہتر ہے کی نفل کی جگہ اگر قضاء نماز ہو تو اس کو ادا کریں ،دن کو روزہ رکھیں ، ذکر واذکار اور تسبیح وتہلیل کی کثرت کریں ، تلاوت کلام اللہ اور صدقہ و خیرات کے ذریعہ
اپنے مرحومین کو ایصال ثواب کریں

کچھ لوگ رات کو جاگتے تو ہیں پر موبائیل اور ٹی وی میں لگے رہتے ہیں اس طرح جاگنے سے ثواب تو ملنے سے رہا الٹا عذاب کے مستحق ہوں گے جاگنے کا مطلب یہ ہے کی ذکر واذکار کریں
اور ایک بری رسم بہت عام ہو گی ہے وہ یہ کی آتش بازی کر تے ہیں اللہ نے رحمت کی رات دی ہے اس لیے نہیں کی ناجایز کام کر کے خود کو آتش دوزخ کا مستحق بنایں
اسطرح کے تمام برے کاموں سے خود بھی بچیں اور دوسروں کو بھی بچایں اللہ پاک ہمیں اور آپ کو نیک عمل کرنے کی توفیق دے

🖌 اہلیہ محترمہ شاکر علی بریلوی

Post a Comment